دستار پښتو حجره  Destaar Pashto Hujra :سر پاڼه: دستار پښتو حجره Destaar Pashto Hujra
 د پښتو د مینه والو حجره 
 ډېرځليزې پوښتنېډېرځليزې پوښتنې   لټونلټون   د غړو لسټد غړو لسټ   کاروونکو ډلهکاروونکو ډله 
 نوم ثبتولRegisterنوم ثبتولRegister   ننوتنهننوتنه 
Web hosting
اوسنے وخت،ګل، ستمبر 06, 2010 3:02 pm دے
ټول وختونه UTC + 0
نا لوستلې ليکنې
ناځواب شوې ليکنې اوګورئ
تګ راتګ
د حجرې لار ښود
پورټل
حجره
ښکته کول
بي،بي کوډ
دحجرې تګلاره
ډير ځليزې پوښتنې

پخیر راغلې
دغړي نوم:


پټ تورے:

 ما یاد اوساته 

Forgotten_password
کۀ تاسو غړی نه یایئ نو باید ځان راسره غړے کړئ

لټون


ژور لټون

څوک آنلاین دی



 

Statistics

اړیکې
فیروز آفریدی بلاګ
اردو ټیکنالوجی بلاګ
حضرو شهر
لر او بر ۔ افغانستان
حجره او مجلس
عمر زئ فورم
نوکیا افریدی بلاګ
اردو محفل
ملګری پښتانه
مسافر ډاټ کوم
خیبر آرګ
پښتو آرګ
بټ خیله
زون پی کے
چک دره
تیمر ګره

 پورټل » سرپاڼه » اوسنۍ چارې » سیاست
قلعے مي قلع قمه
چلونکي: فيروز افريدي, يوسفزئ
نوې موضوع پېل کړئ   موضوع ته ځواب ورکړئ شاته موضوع اوګورئمخکښې موضوع اوګورئ
پاڼه 1 د 1 [1 پيغام]  
ليکوال پيغام
فيروز افريدي
Moderator
Moderator

غړيتوب: 07 جولائ 2007
ليکنې: 3501
ځائې: قطر
 قلعے مي قلع قمه
سالے مسلم خون چوسييے

چلئیے وہ تو ہیں ہی کمینے، بغض و کینے و تعصب و نسل پرستی سے بھرے ہوئے کمینے۔یہ بھی مان لیا کہ وہ آپ سے اور آپ کے بچوں سے اور آپ کے بچوں کے بچوں سے صلیبی جنگوں کی شکست کا بدلہ لے رہے ہیں۔یہ بھی مان لیا کہ مسلمانوں کے خلاف تمام ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ ، اشجار و نجوم پرست اور لادین ایک سازشی ملتِ واحدہ ہیں۔یہ بھی تسلیم کہ دنیا میں جہاں جہاں مسلمان ہیں۔سب کے سب اغیار کے مظالم اور چیرہ دستیوں یا توہین آمیز سلوک یا استہزائی رویے کا شکار ہیں۔اور آپ ان تمام مصائب کا پامردی سے مقابلہ بھی کر رہے ہیں اور ایک دن حق یقیناً اپنی ثابت قدمی سے باطل پر غالب آجائے گا۔اور جو اس راہ میں کام آئے گا وہ شہید کہلائے گا اور جنت کا حقدار ٹھرے گا۔

تو پھرایسا کیوں ہے کہ اغیار تو آپ کے بچوں کو ڈرونز سے شکار کریں اور آپ اس کے ردِ عمل میں اپنے ہی والی بال کھیلتے ہوئے اکیانوے بچوں کو بم سے اڑا دیں۔ہم نے تو سنا تھا کہ لکی مروت میں آپ ہی کے ہم زبان ، ہم عقیدہ اور آپ ہی کی طرح کے محروم غریب مسلمان رہتے ہیں۔جو آپ ہی کی طرح لکی مروت کی درجنوں مساجد میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور آپ ہی کی طرح تمام مسلمانوں کے راہِ حق پر آنے کی دعائے مسلسل کرتے ہیں۔لیکن شاید ہم نے غلط سنا تھا۔

آپ کی بمبار کارروائی سے ثابت ہوگیا کہ لکی مروت میں رہنے والوں کی اکثریت نہ صرف کمزور عقیدہ منافقین پر مشتمل ہے بلکہ سی آئی اے، ایم آئی فائیو، آئی ایس آئی ، موساد اور را کے لیے کام کرتی ہے۔ یوں آپ جیسے خالص راسخ العقیدہ جنت مکانی گروہ کو مادی و روحانی نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔آپ نے اچھا کیا کہ ان میں سے اکیانوے کو اڑا دیا۔ابھی اکیانوے ہزار اور ہیں۔ان کا بھی جلد سے جلد کچھ کیجئے۔اور اگلی مرتبہ خیال رکھئے گا کہ عورتیں زیادہ سے زیادہ مریں تاکہ ایسے لوگوں کی نسل بڑھنے سے روکی جاسکے۔

اور آپ نے کراچی میں بھی ٹھیک کیاجو تینتالیس بدعقیدہ مسلمانوں کو اڑا دیا۔آپ نے درست نتیجہ اخذ کیا۔یہ لوگ ماتمِ حسین کے پردے میں دراصل آپ کی عقل پر ماتم کررہے تھے۔ایسے طنزیہ لوگوں کا زندہ رہنا ٹھیک نہیں ہوتا۔

اور یہ جو تین ہزار دوکانوں کو آگ لگائی گئی اس سے بہتر کام تو اور ہو ہی نہیں سکتاتھا۔سوائے آپ کے کون جانتا ہے کہ ایسے خون چوس منافع خور تاجروں کا تباہ ہوجانا ہی بہتر ہے جو ہر ایک سےاس کے عقیدے کی چھان پھٹک کئے بغیر تجارت کرتے ہیں۔انہیں روزمرہ کی اشیا بیچتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کے چولہوں سے مطمئن ہوکر شکم سیری کے بعد آپ کے خلاف سازشوں میں مصروف رہیں۔

ویسے ایک بات مجھ جیسے کم عقل آپ سے ضرور سمجھنا چاہیں گے۔یہ جتنے بھی خود کش بمبار آپ روزانہ جنت کے سفر پر بھیج رہے ہیں ان میں سے نوے فیصد کی عمر پندرہ سے بیس برس ہی کیوں ہوتی ہے۔کیا بیس برس سے اوپر کے لوگوں کو بذریعہ بارودی جیکٹ جنت میں جانے کا شوق نہیں یا ابھی وہ کچھ دن اور اس عارضی دنیا کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں۔

دوسری بات یہ کہ مسلمان تو سعودی عرب ، مصر، بنگلہ دیش، ترکی، انڈونیشیا، ملیشیا اور نائجیریا سمیت الحمداللہ اکیاون ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔زیادہ تر ممالک میں غربت بھی ہے، ظلم بھی ہے اور ان کے حکمران بھی مغرب کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔لیکن ایسا کیوں ہے کہ وہاں کے پندرہ سے بیس سال کے نوجوان کو بارودی جیکٹ پہننے کا اتنا شوق نہیں ہے۔اور آپ بھی جانے کیوں ان ممالک کے مسلمانوں پر اتنی توجہ نہیں دے رہے جتنی پاکستان کے مسلمانوں پر۔

اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ جو لوگ مر رہے ہیں ان میں سے اکثریت اب بھی سمجھتی ہے کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔اچھا ہے کہ ایسے بھولے لوگوں کا آپ کے ہاتھوں قلعے میں ہی قلع قمع ہوجائے۔

_________________

ته لاړے خوند لاړو
تا ســـره ژوند لاړو




ليکنهد ليکنې نېټه: ګل، جنوري 04, 2010 3:49 pm
  د کارونکي پروفايل اوګورئ ذاتي پېغام اوليږئ    بيا سر ته 
وروستۍ ليکنې اوښايئ:   ترتيبول:   
پاڼه 1 د 1 [1 پيغام]  
نوې موضوع پېل کړئ   موضوع ته ځواب ورکړئ شاته موضوع اوګورئمخکښې موضوع اوګورئ
 پورټل » سرپاڼه » اوسنۍ چارې » سیاست
ورټوپ کړه:  

تاسو په دې فورم کښې نوې ليکنې نشئ کولے
تاسو په دې فورم کښې د موضوعګانو ځواب نشئ ورکولے
تاسو په دې فورم کښې خپلې ليکنېنشئ تدوين کولے
تاسو په دې فورم کښې خپلې ليکنې نشئ ورانولے
تاسو په دې فورم کښې په رائې شميره کښې رائې نشئ ورکولے
تاسو په دې فورم کښې اټیچمنټ نشئ لیږلے
تاسو په دې فورم کښې فائلونه نشئ ښکته کولے


Powered by phpBB © 2001, 2005 phpBB Group

Forum with support of Syndicator RSS
[ Time: 0.0957s ][ Queries: 15 (0.0042s) ][ Debug on ]